طلبہ اور فیکلٹیز کے تبادلے ‘ بیرونی جامعات کے طلبہ دورہ کریں گے
گلبرگہ ۔ یکم ؍ جنوری (یو این آئی) گلبرگہ یونیورسٹی نے یوروپ کی تقریباً 16 یونیورسٹیوں کے ریسرچ اسکالرس پوسٹ ۔ ڈاکٹر طلبہ و اسٹاف کے تبادلہ کیلئے یوروپی کمیشن سے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ یادداشت مفاہمت پر دستخط وائس چانسلر پٹاہ نے اپنے حالیہ دورہ یوروپ کے دوران کیا۔ اس بات سے صحافیوں کو واقف کراتے ہوئے سائنس اینڈ ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈین جی آر نائک جو نوڈل آفیسر کے طور پر منتخب کئے گئے ہیں‘ نے کہا کہ اس سے طلبہ کو تحقیق اور تدریس جیسے شعبہ جات میں اپنی مہارت میں بہتری میں مدد ملے گی۔ تقریباً 15 پی ایچ ڈی طلبہ‘ 10 پوسٹ ۔ ڈاکٹرل اسکالرس اور سائنس‘ سوشیل سائنس‘ مینجمنٹ
اینڈ کامرس اینڈ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹس کے 10 ارکان اسٹاف 6 ماہ تا 2برس کے درمیان کے عرصہ میں تبادلہ کے پروگرام کا حصہ ہوں گے ۔ نائک نے کہاکہ یوروپین یونیورسٹی کے سینئر ٹیچرس فیاکلٹیز اور طلبہ تحقیق اور تربیت کیلئے گلبرگہ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے ۔ گلبرگہ یونیورسٹی کرناٹک کی واحد اور ملک کی ان منتخب یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس کی نشاندہی تبادلہ کے پروگرام کیلئے یوروپی کمیشن نے کی ہے۔ یوروپی یونیورسٹیوں کی جانب سے تبادلہ کے پروگرام کے تحت گھینٹ یونیورسٹی بلگام‘ یونیورسٹی آف گران ان گن نیدرلینڈس‘ یونیورسٹی ماونٹ پلر ٹو سائنسس ٹکنیکس فرانس‘ کے ٹی ایچ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اسٹاک ہوم سوئیڈن‘ یونیورسٹی آف پولیمیکا ڈی والنکیا اسپین اور دیگر کا احاطہ کیا جائے گا۔